مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت دفاع پینٹاگن نے اعلان کیا ہے کہ روسی فوجیں عنقریب شام میں زمینی کارروائی کا ارادہ رکھتی ہیں۔
امریکی ذرائع کے مطابق شام میں روسی ہتھیاروں کی موجودگی سے پتہ چلتا ہے کہ روس دہشت گردوں کے خلاف فضائی کارروائی کے علاوہ زمینی کارروائی کا بھی ارادہ رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ روسی جنگی جہازوں نے حالیہ دنوں میں داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کرکے انھیں تباہ کردیا ہے جس کے بعد داعش کے حامی ممالک پر خوف و ہراس طاری ہوگیا ہے۔
آپ کا تبصرہ